Daira Bugtiڈیرہ بگٹی & Butti Tribe

  
Daira Bugtiڈیرہ بگٹی

عالمی نقشے میں ڈیرہ بگٹی 
بلوچستان کے انتہائی مشرق میں واقع ضلع ڈیرہ بگٹی کی سرحدیں ایک جانب سندھ کے اضلاع شکار پور سے ملتی ہیں تو وہیں پے اس کی سرحدیں پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان سے بھی ملتی ہیں

بگٹی قبیلہ
بگٹی قبیلہ: بگٹی قبیلہ بہت بڑا اور اہم قبائل میں سے ہے۔ بعض دوسری قبائل کی طرح یہ قبیلہ بھی بہت سے دوسرے بلوچ قبائل کی آمیزش ہے۔ بہر حال ان میں زیادہ تر رند نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ زیادہ تر سبی ضلع کے جنوب مشرقی حصہ میں تقریباً 3800 مربع میل کے علاقہ میں رہتے ہیں۔ یہ زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے۔ یہ لوگ عام طور پر شمال میں اپنے ہمسائے مری قبیلہ سے لڑتے رہتے ہیں۔ 1891ء کی مردم شماری کے مطابق ان کی کل آبادی 18528 افراد تھی۔ جن میں سے 2500 لڑنے والے لوگ تھے۔ بہر حال اب اس قبیلے کی لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ کیونکی اب ان لوگوں کے حالات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوگئے ہیں۔ اور سخت قسم کی جنگوں کی تعداد بھی اب نسبتاً کم ہو گئی ہے۔ جو پہلے عموماً ہر سال ہی ہوتی رہتی تھی۔
بگٹی قبیلے کا علاقہ
 بگٹی قبیلے کا مرکزضلع ڈیرہ بگٹی میں ہے ۔ ڈیرہ بگٹی بلوچستان کے ان دو اضلاع میں سے ایک ہے جہاں صرف ایک ہی قبیلے کی اکثریت ہے( دوسرا ضلع کوہلو ڈسٹرکٹ ہے جہاں مری قبیلے کی اکثریت ہے ) قبیلے کا بنیادی تعلق رند بلوچوں سے ہے ۔
ضلع ڈیرہ بگٹی کا کل رقبہ 18528 ہے
بگٹی قبیلے کی چھہ بڑی شاخیں اور 44 پارے
جب کے ضلع ڈیرہ بگٹی تین تحصیلوں میں منقسم ہے 
ڈیرہ بگٹی
 پھیلا وغ ،
 سوئی
ڈیرہ بگٹی جو کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کا مرکز ہے ڈیرہ بگٹی کا کنٹرول زیادہ تر راہیجہ شاخ کے سربراہ مرحوم نواب اکبر بگٹی ہی کے پاس رہا ہے ڈیرہ بگٹی کے مرکز اور شہر ڈیرہ بگٹی میں راہیجہ ہی کا کنٹرول ہے
جبکہ سوئی شہر کا علاقہ کلپربگٹیوں کا مرکز ہے اس وقت سوئی میں چھاؤنی قائم ہے
تحصیل بیکڑ اور اس کے ارد گرد کا علاقہ مسوری شاخ کا مرکز ہے بیکڑ میں مسوری قبیلے کے سربراہ اور بگٹی قبیلے
کے چیف سردار علی محمد مسوری بگٹی( جن کا مراتب کے اعتبار سے بگٹی قبیلے میں دوسرا نمبر ہے ) اس وقت ڈیرہ بگٹی کی آبادی اوربگٹی قبیلے کی تعداد1 لاکھ81 ہزار ہے ہے

 ان میں را ہیجہ سردار خیل ہے اور بگٹی قبیلے کا سردار اسی پاڑے میں سے ہوتا ہے
 اس کے علاوہ دیگر شاخوں میں ،
 نوتھانی،
مسوری
 ریاری (شمبانی)
 کلپر اور
 پھونگ
شامل ہیں

ان چھ پارں کے44 شاخیں زرکانی ، پیروزئی، نوسانی، ببرک زئی کرمان زئی قاسمانی، مندوانی،سہگانی، نوسانی،شلوانی،بگرانی، فیروزئی، رامزئی ہیں۔
 جن کی تفصیلات درج زل ہیں

ببرک زئی
کرموزئی
قاسمانی
مندرانی
سیاہن زئی
ہیبتانی
کیازئی بگٹی ی یا نوتھانی
کیسیا زئی
سید یانی
مہران زئی
چاکرانی یا راہین زئی
چندرم زئی
پیروزانی
پیش بر
رامین زئی
شالوانی
سبزوانی
مسوری بگٹی
بگرانی
بخشوانی
پیروزئی
کھلپر بگٹی
پھدلانی
ہوتکانی
نوحکانی بگٹی
نوحکانی
موندرانی یا پھاغبر
موندرانی

  بگٹیوں  میں تقریبا چار ساڑھے چار ہزار ہندو ہیں جن کی بڑی تعداد ڈیرہ بگٹی میں  آباد ہے